روالپنڈی میں پولیس مقابلہ، واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار

پیر 14 جون 2021 14:36

روالپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کا پولیس سے مقابلہ ہواجس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔روالپنڈی کے علاقے تھانہ کینٹ کے سرقہ بالجبر میں واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کا پولیس سے مڈھ بھیڑ ہوگئی،فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع پر ایس ڈی پی او کینٹ اور ایس ایچ او کینٹ پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے فرار ملزم کی تلاش و گرفتاری کے لئے علاقہ میں سر چ آپریشن شروع کر دیا گیا ،ملزمان نے کچھ دیر قبل کامران مارکیٹ میں شہری کے ساتھ سرقہ بالجبر کی واردات کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ شہری معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، زیر استعمال موٹر سائیکل پولیس نے تحویل میں لے لی، زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، علاج معالجہ کے بعد جیل بھجوایا جائے گا۔