پی ایس ایل 7 کا انعقاد آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد متوقع

قومی ٹیم کا کرکٹ شیڈول بہت مصروف ،پی سی بی کو پاکستان میں پی ایس ایل 7 کے انعقاد کیلئے ونڈو مل جائیگی: وسیم خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 جون 2021 15:23

پی ایس ایل 7 کا انعقاد آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد متوقع
ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جون 2021ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا 7واں ایڈیشن آسٹریلوی ٹیم کے دورے کے بعد متوقع ہے ۔ پی سی بی کے سی ای او وسیم خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ شیڈول بہت مصروف ہے، کرکٹ بورڈ کو پاکستان میں پی ایس ایل کے انعقاد کیلئے ونڈو مل جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے سال فروری اور مارچ میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کا اہتمام کیا جائے گا۔

ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ اگلے سال قومی ٹیم کا کرکٹ کا شیڈول بہت مصروف ہے لیکن کرکٹ بورڈ کو یقینی طور پر پاکستان میں پی ایس ایل 7 کے انعقاد کے لئے کوئی ونڈو مل جائے گی۔