ساہیوال،ڈاکو زمیندار،سر کاری اہلکار دکانداروں سے نقدی ،زیورات ،موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ،مزاحمت پر ٹیلر ماسٹر کو گولی مار دی

پیر 14 جون 2021 16:06

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) ڈاکو زمیندار،سر کاری اہل کار ،تین بیو پاریوں ،دو دوکانداروں سے نقدی 39لاکھ34ہزار روپے ،زیورات،5موبائل اور تین موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ٹیلر ماسٹر محمد اسلم کو گولی مار دی۔چک113۔نائن ایل میں ایک زمیندار غلام مر تضیٰ کے گھر دا خل ہو کر آتشی اسلحہ سے مسلح9ڈاکوئوں نے ڈھائی لاکھ روپے کی نقدی ،13لاکھ50ہزار روپے کے زیورات اور دو موبائل لوٹ کر فرار ہو تے ہو ئے اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بنا کر کمروں میں بند کر دیا۔

چک65۔اے جی ڈی غر بی میں ایک عدالتی اہل کار اشتیاق احمد کے گھر دا خل ہو کر 9ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ41ہزار روپے کے پرائز بانڈ ،30ہزار روپے کی نقدی ،ساڑھے سات لاکھ روپے کے زیورات ،دو موبائل اورلائنسی پسٹل لوٹ کر جاتے ہوئے خواتین اور اہل خانہ کو کمروں میں بند کرگئے ۔

(جاری ہے)

چک95۔سکس آر کے بیو پاری محمد آصف سے جہاز گرائونڈ میں دو ڈاکوئوں نے پستول تان کر نقدی2ہزار اور موٹر سائیکل نمبر4686۔

اے اے ایچ چھین لی اور فرار ہو گئے۔چک63۔فائیو ایل کے قریب جی ٹی روڈ پر دو ڈاکوئوں نے پستول تان کر ایک بیو پاری عبد الرشید سے نقدی55ہزار روپے اور اپلائیٹ فار موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔ پاک پتن بازار میں ایک دوکاندار حافظ خرم شہزاد سے پستول دکھا کر ایک ڈاکو نے پانچ لاکھ39ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گیا۔غلہ منڈی مین بازار میں فر حان بیو پاری کے گھر دا خل ہو کر چار ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی60ہزار روپے اور ساڑھے سات لاکھ روپے کے زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔

چک79۔فائیوآر میں ایک دوکاندار عبد المجید سے تین ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر نقدی دس ہزار روپے اور مو ٹر سائیکل نمبر779۔ایس ایل کے چھین کرلے گئے۔نائی والا بنگلہ ہڑ پہ اسٹیشن روڈ پر ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل نہ روکنے پر ٹیلر ماسٹر محمد اسلم کو گولی مار دی جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال دا خل کرا دیا ہے جہاں زخمی کی حالت نازک ہے۔پولیس کمیر،نور شاہ ،تھانہ سٹی ،یوسف والہ ،غلہ منڈی،فتح شیر اور ڈیرہ رحیم نے غلام مر تضیٰ ،اشتیاق احمد،محمد آصف،عبد الرشید،حافظ خرم شہزاد،فر حان اور عبد المجید کی مد عیت میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔