لڑکی نے بلیک میل کرنے پر نوجوان کو ذبح کر دیا

کبیروالا میں لڑکی نے بھائی کے ہمراہ ڈنڈے مار کر آکاش کو بیہوش کیا، بیہوشی کی حالت میں تیزدھار آلے کے وار کر کے ذبح کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 14 جون 2021 15:59

لڑکی نے بلیک میل کرنے پر نوجوان کو ذبح کر دیا
کبیر والا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 جون 2021ء ) لڑکی نے بلیک میل کرنے پر نوجوان کو ذبح کر دیا،کبیروالا میں لڑکی نے بھائی کے ہمراہ ڈنڈے مار کر آکاش کو بیہوش کیا، بیہوشی کی حالت میں تیزدھار آلے کے وار کر کے ذبح کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کبیر والا میں اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا۔تھانہ سٹی کی حدود گرلز کالج کے قریب آکاش نامی نوجوان کی ذبح شدہ لاش برآمد ہوئی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ آکاش آرائیں نامی نوجوان گھر میں اکیلا رہتا تھا اور رنگساز کے طور پر کام کرتا تھا۔پولیس نے قتل کے الزام میں 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔قتل میں ملوث ان ملزمان کو موبائل ڈیٹا اور لوکیشن کے ذریعے ٹریس کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں پتہ چلا کہ خاتون نے بلیک میلنگ کرنے پر بھائی کے ساتھ مل کر آکاش کو ایک یوم پہلے ذبح کیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹی کبیر والا نے خاتون کو بھائی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ملزم بابر علی نے اپنی بہن کے ہمراہ ڈنڈے مار کر آکاش کو بیہوش کر دیا اور بیہوشی کی حالت میں تیزدھار آلے کے وار کر کے ذبح کر دیا تھا۔قبل ازیں کراچی میں پولیس نے خفیہ معلومات پر کارروائی کے دوران بھتہ خوری اور بلیک میلنگ میں ملوث پولیس اہلکار کو سابقہ بیوی سمیت گرفتار کیا تھا۔

،ایس ایس پی شاہجہان خان کے مطابق ملزمان میں جنید اور دعا شامل ہیں، گرفتار پولیس اہلکار تیموریہ تھانے میں تعینات ہے،ملزمان نے دوران تفتیش بھتہ خوری اور بلیک میل کرنے کا اعتراف کیا، ملزمان ماہم خان نامی خاتون کو چند ماہ سے نازیباہ تصاویر اور ویڈیوز پر بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے تھے،ملزمان نے خاتون کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی دھمکی دی تھی، خاتون سے 20 ہزار بھتہ بھی طلب کیا تھا، پولیس نے ملزمان کو بھتے کی رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، پولیس نے تفتیش ایس آئی یو سی آئی اے منتقل کردی ہے۔