حیدر آباد، ڈمپر نے رکشہ کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق

پیر 14 جون 2021 16:11

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) حیدرآباد میں ڈمپر نے رکشہ کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہٹڑی بائی پاس کے مقام پر درگاہ ناگو شاہ کے قریب شہر سے زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام جاتے ہو ئے ایک رکشہ تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن میں رکشہ ڈرائیور اظہار جسکانی ولد علی مراد جسکانی شامل ہیں جبکہ رکشہ میں سوار سندھ زرعی یونیورسٹی جانے والوں کے نام ڈاکٹر عبدالخالق بگٹی اور طالب علم نثار احمد بگٹی شامل ہیں تینوں افراد کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں ڈمپر کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا ، پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا ہے ۔