پنجاب بھرمیں928ٹریفک حادثات میں9افراد جاں بحق 1062زخمی ہوئے

پیر 14 جون 2021 16:31

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں928روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں09افرادجاں بحق جبکہ1062افرادشدیدزخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔377معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (67فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات438ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور27مسافر449ور184پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ222ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت254متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان76حادثات میں 75متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد67حادثات میں75متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ان ٹریفک حادثات کے کل1071متاثرین میں850مرد اور221خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں210افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور540افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ321زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں764موٹر سائیکلز،115آٹو رکشے،99موٹر کاریں،35وین12مسافربسیں،26ٹرک اور92دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔