بورے والا،تیز رفتار بس الٹ گئی، 17افراد زخمی

پیر 14 جون 2021 16:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2021ء) ملتان روڈ  میتلہ چوک کے قریب تیز رفتار بس بچے کو بچاتے ہوئے  بے قابو ہوکر الٹ گئی،حادثہ میں خواتین اور بچوں سمیت 17افراد زخمی ہوگئے ریسکیوٹیم نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا،تین زخمیوں کی حالت نازک، تفصیلات کے مطابق ملتان سے وہاڑی آنے والی تیز رفتار مسافر بس میتلہ چوک ملتان روڈ کے قریب بچے کو بچاتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ گئی جسکے نتیجہ میں خواتین اور بچوں سمیت 17 مسافر زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بس سے نکالا 10 معمولی زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ دیگر 17 زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :