پنجاب کا2ہزار653 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا
وصولی کا تخمینہ241ارب روپے‘ ایک کھرب 30 ارب روپے نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص‘جنوبی پنجاب پر مجموعی ترقیاتی بجٹ کا35فیصد خرچ کیا جائے گا‘صوبے کے سو فیصد عوام کے ہیلتھ انشورنس کے نظام کے لیے60ارب مختص‘سرکاری ملازمین کی تنخواہوں 10فیصد اضافے کا اعلان.صوبائی بجٹ کے بنیادی نکات
میاں محمد ندیم پیر 14 جون 2021 17:00
(جاری ہے)
پہلے مرحلے میں30 ارب ، دوسرے مرحلے میں 40ارب روپے دئیے جائیں گے میگا پراجیکٹس کے تحت بہاولپور کو موٹروے سے ملایا جائے گا‘ گوجرانوالہ کو موٹروے ایم ٹو کیساتھ ملایا جائے گا ‘اسلام آباد موٹروے پر سرگودھا انٹرچینج روڑ کی تعمیر و مرمت کی جائے گی اسی طرح میاں چنوں کو عبدالحکیم انٹرچینج کیساتھ ملانے کی تجویز ہے.
بلدیاتی اداروں کے لیے 882 سکیموں کیلئے 25 ارب 87 کروڑ روپے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ لاہور میں 11 کروڑ روپے کی لاگت سے دہلی گیٹ کے باہر انڈر گراﺅنڈ پلازہ بنے گا شہر خموشاں منصوبہ کیلئے 3 ارب روپے مختص کیے جائیں گے. خطرناک عمارتوں کی بحالی کے لئے 20 کروڑ روپے رکھے جائیں گے مویشیوں کی جدیدمنڈی کے لیے 70 کروڑ 73 لاکھ رکھنے کی تجویز ہے ‘ پارکس اور کھیل کے میدانوں کی بحالی کے لئے 17 کروڑ روپے رکھنے کی تجویزپیش کی گئی ہے. صوبائی بجٹ میں نئے ٹیکسوں کی بجائے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے پر فوکس کیا جائے گا تاہم دس سال سے پرانی گاڑیوں پر دی گئی 25 فیصد وہیکلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے بجٹ وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت پیش نے پیش کیا بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کے لئے550ارب روپے رکھنے ، جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے تقریباً 200 ارب مختص کئے جانے کی تجویز ہے جبکہ صحت اور تعلیم کےترقیاتی بجٹ میں ڈیڑھ گنا اضافے کی سفارش کی گئی ہے. کورونا سے متاثر کاروباری صنعت کو چھوٹ دینے کیلئے 40ارب کے ریلیف پیکج کی تجویز ہے بجٹ میں پنجاب میں سڑکوں کاجال بچھانے کیلئے 35 ارب روپے مختص کرنے اور جنوبی پنجاب کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 80ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے. جنوبی پنجاب کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے مختص فنڈز کسی اور جگہ خرچ نہ ہو سکیں گے، زرعی شعبے کی ترقیاتی اسکیموں کے لئے 20ارب روپے خرچ ہوں گے،36اضلاع کیلئے ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت 100 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے . ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ پروگرام کا منصوبہ تین برس تک چلے گا،پنجاب میں انصاف سکول اپ گریڈیشن پروگرام کے تحت 7 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ اس پروگرام کے تحت دن میں پرائمری اسکول شام میں سیکنڈری سکول میں تبدیل ہو جائے گا اسی طرح گرین انفراسٹرکچر فنڈ میں اڑھائی ارب روپے تک رکھنے کی تجویز ہے پنجاب کے بجٹ میں بعض ٹیکسز میں کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے پنجاب ریونیواتھارٹی(پی آراے) نے 9 سروسز پر ٹیکس کم کرنے کی تجویز دے دی ہے جن میں بیوٹی پارلرز، فیشن ڈیزائنرز، ڈریس ڈیزائنرز ‘اسٹیچنگ سروسز، ویئر ہاﺅس، کنسٹرکشن مشینری اینڈ میٹریل ‘ لانڈری اینڈ ڈرائی کلینرز، ٹاﺅن پلانرز، رینٹل بلڈرز سروسز شامل ہیں . پنجاب ریونیو اتھارٹی نے مالی سال 2021-22 کیلئے 160 ارب روپے ٹیکس کا ہدف رکھا ہے محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ بجٹ عوام دوست اور کاروباری طبقے کیلئے سازگار ہے جس میں عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے شامل کیے گئے ہیں محکمے کا کہنا ہے کہ بجٹ میں صنعت کاروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے گا‘بجٹ کسانوں ، مزدوں اور سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبریاں ہیں اور جنوبی پنجاب سمیت تمام اضلاع کے لیے عوامی ضروریات کے پروگرام شامل ہیں. ترجمان محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق بجٹ میں لاہور کیلئے صاف پانی اور تجارتی انفراسٹرکچر کے میگا پراجیکٹس لگائے جائیں گے اس کے علاوہ آئندہ بجٹ میں صوبے میں سڑکوں کی مرمت کے منصوبے متعارف کرائے جا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ دسمبرتک پنجاب کی 100 فیصد آبادی کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت مہیا کی جائے گی آئندہ مالی سال میں بچوں کیلئے امریض قلب کا ایک ہسپتال بنانے کیلئے بھی فنڈز مختص ہیںترجمان محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب کے ہر ضلع میں کم از کم ایک یونیورسٹی کے قیام کو یقینی بنا رہی ہے، جس کے لیے فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں محکمہ حزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ صوبائی وزیرخزانہ کی بجٹ تقریرکا بھی حصہ بنایا گیا ہے . قبل ازیںپنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں حکمت عملی طے کرنے کے لیے حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پنجاب اسمبلی قائدحزب اختلاف حمزہ شہباز کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں مسلم لیگ نون نے احتجاج کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے ممبران پر مشتمل گیارہ کمیٹیاں تشکیل دیں بتایا گیا ہے کہ نون لیگ نے اجلاس میں طے کیا تھاکہ بجٹ اجلاس کے موقع پر نون لیگ کے اراکین پنجاب اسمبلی آٹے کے تھیلے، گھی کے ڈبے اور بینرز ہمراہ لائے گی تاہم اسمبلی کی سیکورٹی نے انہیں ایسی اشیاءاسمبلی کی عمارت کے اندر لے جانے سے روک دیا تاہم بعض اراکین پلے کارڈ اسمبلی ہال کے اندر لے جانے میں کامیاب ہوگئے اور صوبائی وزیرخزانہ کی بجٹ تقریرشروع ہوتے ہی انہوں نے نعرے بازی اور پلے کارڈ لہرانا شروع کردیئے .مزید اہم خبریں
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.