کیسکو کے صارفین جب تک واجبات ادا، غیر قانونی کنکشن ختم نہیں کریں گے ،بجلی کی فراہمی ناممکن ہے ،نثاراحمد میمن

پیر 14 جون 2021 17:27

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) سپرنٹنڈنٹ انجینئر کیسکو قلات ڈویژن نثاراحمد میمن نے کہا ہے کہ کیسکو کے صارفین جب تک اپنی واجبات نہیں دینگے اور غیر قانونی کنکشن ختم نہیں کریں گے ان کے لیے بجلی کی فراہمی ناممکن ہے قلات میں غیر قانونی کنکشن کو ریگولر کرنے کے لیے سیاسی اور زمیندار رہنما تعاون کریں قلات میں بجلی کی ٹرپنگ کے مسئلے کے حل کے لیے بجلی کے تاروں کی مرمت کے لیے اقدامات کریں گے قلات سٹی فیڈرز میں صبح کے نماز کے وقت ایک گھنٹہ بجلی فراہمی کا اعلان ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیسکو آفس قلات میں بی این پی کے رہنما اغا قلندر احمدزی کی قیادت میں مختلف پارٹیوں کے رہنماوں سے ملاقات کے دوران کیا ان رہنماوں میں بی این پی کے احمد نواز بلوچ وڈیرہ رحیم مینگل عبدالغفور شاہوانی بی این پی عوامی کے رہنماوں حاجی غلام قادر عمرانی میر مولابخش عمرانی جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مفتی عبدالناصر مینگل فضل الرحمان اور دیگر پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ایکسین کیسکو قلات حاجی عبدالقیوم بنگلزئی ایس ڈی او عیسیٰ جان بنگلزی ہائیڈرویونین کے رہنما میرمحمد اکبر رودینی اور دیگر افیسران بھی موجود تھے ان رہنماوں نے قلات میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور عوامی مشکلات سے آگاہ کیا اور قلات سٹی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کا مطالبہ کیا انہوں نے قلات سٹی میں بجلی کی بار بار ٹرپنگ کے بارے میں قلات سٹی کے صارفین کے مشکلات سے آگاہ کیا قلات سٹی میں ایک نیا فیڈر بنانے کا مطالبہ بھی کیا طویل فیڈرز کے مسائل کے بارے میں ان کو اگاہ کیا جس پر ایس ای کیسکو قلات ڈویژن نثاراحمد میمن نے کہا کہ ہمیں صارفین کے مشکلات کا احساس ہے مگر بجلی بلوں کی مکمل ادئیگی سے ہی بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی اور غیر قانونی کنکشن کو ختم کرنے کے لیے تعاون کریں ہم بجلی کی تاروں کے مرمت کے لیے اقدامات کریں گے قلات سٹی فیڈرز میں ٹیوب ویلز کے کنکشنز کو بھی ہٹا دیں گے تاکہ قلات سٹی کے عوام کو بجلی مل سکیں اور ٹرپنگ کا مسئلہ بھی حل ہو وفد نے ایس ای اور ایکسین کا شکریہ ادا کیا بعدازاں زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد نے بھی ایس ای نثاراحمد میمن اور ایکسین حاجی عبدالقیوم بنگلزئی سے ملاقات کی اور قلات میں بجلی کے حوالے سے مشکلات سے آگاہ کیا وفد میں میر منیراحمد شاہوانی عزیز مغل اکرم شاہوانی سیف اللہ رودینی شامل تھے۔