ناجائز اسلحہ رکھنے والے 5 ملزمان سمیت 2منشیات فروش گرفتار

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 14 جون 2021 17:34

ناجائز اسلحہ رکھنے والے 5 ملزمان سمیت 2منشیات فروش گرفتار
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون 2021ء) شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے والے 5 ملزمان سمیت 2منشیات فروش گرفتار، تفصیلات کے مطابق تھانہ للہ پولیس نے کاروائی کرتے زیر تفتیش مقدمہ کے 4کس ملزمان سے پسٹل9MM،پسٹل30بور،رائفل44بور،رائفل7MMمعہ سینکڑوں راونڈزاور منشیات فروش سے180گرام چرس،تھانہ جلالپور شریف نے ملزم سے پسٹل30بور معہ راونڈز،تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروش سے1کلو1260گرام چرس معہ رقم وٹک4ہزار 700روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :