ایم ون، ٹول پلازہ اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد،موٹروے پولیس کی جانب موٹروے ستعمال کرنیوالوں میں مفت فرسٹ ایڈ باکس تقسیم کیے گئے

فرسٹ ایڈ باکس تقسیم کرنے مقصد اس شعور کو اجاگر کرنا ہے لمبے سفر سے پہلے لوگ گاڑیوں میں فرسٹ ایڈ باکس رکھیں، ڈی آئی جی اشفاق احمد

پیر 14 جون 2021 18:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) موٹروے پولیس کی جانب سے موٹروے استعمال کرنے والوں میں مفت فرسٹ ایڈ باکس تقسیم کیے گئے۔تقریب کا انعقاد ایم ون، ٹول پلازہ اسلام آباد پر کیا گیا جس میںڈی آئی جی موٹروی(زون) اشفاق احمدسیکٹر کمانڈر ا یم ون، ایس پی شاہ اسد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی اشفاق نے کہا کہ فرسٹ ایڈ باکس تقسیم کرنے کامقصد عوام میں اس شعور کو اجاگر کرنا ہے کہ لمبے سفر سے پہلے لوگ گاڑیوں میں فرسٹ ایڈ باکس رکھیں ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے موٹروے استعمال کرنے والوں میں مفت فرسٹ ایڈ باکس تقسیم کیے گئے۔ تقریب کا انعقاد موٹروے ٹول پلازہ ایم ون پر کیا گیا جس میں ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد، سیکٹر کمانڈر، ایس پی شاہ اسد اور دیگر افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ یہ کمپین انسپکٹر جنرل آف موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی خصوصی ہدایت پر کی جا رہی ہے جس کا بنیادی مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں فرسٹ ایڈ کٹس رکھیں تاکہ ایمرجنسی صورتحال میں فوراً مدد حاصل کی جاسکے۔

(جاری ہے)

گاڑی میں فرسٹ ایڈ باکس کی موجودگی نہ صرف جان بچا سکتی ہے بلکہ دیگر مسائل میں بھی کارآمد ثابت ہوتی ہے مزید انہوں نے کہا کہ فرسٹ ایڈ باکس میں دوران سفر پیش آنے والے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ادویات رکھی گئی ہیں۔ موٹروے استعمال کرنے والوں کی جانب سے مفت فرسٹ ایڈ باکس حاصل کرنے پر موٹروے پولیس کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :