جہلم، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 5 ملزمان سمیت 2منشیات فروش گرفتار

پیر 14 جون 2021 18:08

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میںجہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے والے 5 ملزمان سمیت 2منشیات فروش گرفتار، تفصیلات کے مطابق تھانہ للہ پولیس نے کاروائی کرتے زیر تفتیش مقدمہ کے 4کس ملزمان سے پسٹل9MM،پسٹل30بور،رائفل44بور،رائفل7MMمعہ سینکڑوں راونڈزاور منشیات فروش سی180گرام چرس،تھانہ جلالپور شریف نے ملزم سے پسٹل30بور معہ راونڈز،تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروش سی1کلو1260گرام چرس معہ رقم وٹک4ہزار 700روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :