تنقید برائے تنقید کے قائل نہیں ،موجودہ حکمرانوں کو سیاسی شہید بننے کا موقع نہیں دینا چاہتے ‘حمزہ شہباز

حکومت جان چھڑوانے کے بہانے تلاش کر رہی ہے لیکن ہم انہیں اپنا کندھا فراہم نہیں کرینگے ‘پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب

پیر 14 جون 2021 18:10

تنقید برائے تنقید کے قائل نہیں ،موجودہ حکمرانوں کو سیاسی شہید بننے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تنقید برائے تنقید کے قائل نہیں ،ہم موجودہ حکمرانوں کو سیاسی شہید بننے کا موقع نہیں دینا چاہتے ،یہ حکومت جان چھڑوانے کے بہانے تلاش کر رہی ہے لیکن ہم انہیں اپنا کندھا فراہم نہیں کرینگے ۔حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ تنقید برائے تنقید کے قائل نہیں ،ہم موجودہ حکمرانوں کو سیاسی شہید بننے کا موقع نہیں دینا چاہتے ،یہ حکومت جان چھڑوانے کے بہانے تلاش کر رہی ہے لیکن ہم انہیں اپنا کندھا فراہم نہیں کرینگے ۔حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہحکمرانوںنے قوم سے جو جھوٹ بولے ہیں، اس پر وہ ایکسپوز ہو رہے ہیں ،ان 3 سالوں میں عوام کے سامنے حکمرانوں کو اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ۔

اپوزیشن تو موقع کی تلاش میں ہوتی ہے لیکن ہم انہیں بھاگنے نہیں دینگے ،ہمیں بھی لوگ کہتے تھے کہ زرداری کو اندر کر دیں،اگر ہم بھی اس کام میں پڑ جاتے تو 12 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے، 3 میٹروز اور دیگر ترقیاتی منصوبے نہ بنتے ،3 سالوں میں ان حکمرانوں سوائے انتقام کے کچھ نہ کر سکے ۔انہوںنے کہاکہ جب استعفوں کا فیصلہ ہوا تو میں جیل میں تھا، پی ڈی ایم کا فیصلہ مشترکہ استعفوں کا تھا ۔شہباز شریف اپوزیشن کو پارلیمان کے اندر متحد کر چکے ہیں، آئندہ بھی اپوزیشن سے مل کر مشترکہ فیصلے کئے جائیں گے۔