Live Updates

چیف جسٹس کے ریمارکس مراد علی شاہ اور انکی کابینہ کے لئے باعث شرم ہیں،خرم شیر زمان

این ایف سی کی رقم دبئی کینیڈا منتقل کیا جارہا ہے، صوبے کو 1800 ارب دیے گئے اس کا حساب کون دیگا خرم شیر زمان

پیر 14 جون 2021 18:10

چیف جسٹس کے ریمارکس مراد علی شاہ اور انکی کابینہ کے لئے باعث شرم ہیں،خرم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر ورکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے طرز حکمرانی کے حوالے چیف جسٹس کے ریمارکس مراد علی شاہ اور انکی کابینہ کے لئے باعث شرم ہیں۔ مون سون کا سیزن ہے اور کراچی کے بڑے نالوں کی صفائی کی ذمہ داری وفاق نے لی تھے جس پر کام جاری ہے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سندھ حکومت کی عدم توجہ اور نا اہلی کی وجہ سے کراچی ایک بار پھر ڈوب جائیگا۔

امن و امان، صفائی سمیت تمام ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین سندھ اسمبلی جمال صدیقی ، ڈاکٹر سیما ضیاء، ڈاکٹر عمران شاہ اور ارسلان تاج بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ مراد علی شاہ نے کہا 62ارب ہمارے روک لیے گئے ، مراد علی شاہ بتائیں کہ جو پیسے اب تک انہیں ملے ہیں اس سے انہوں نے کیا ڈیلیور کیا ہی این ایف سی کی رقم دبئی کینیڈا منتقل کیا جارہا ہے ۔

صوبے کو 1800 ارب دیے گئے اس کا حساب کون دیگا ۔ میدان پارک ایمبولینسز سڑکیں سب تباہ حال ہے ۔ مراد علی شاہ بتائیں سندھ کا 1800 ارب کہاں گیا وزیر اعلیٰ صرف ایک بیان دیتے ہیں مجھے اور پیسہ دو بس، مراد علی شاہ پیسہ کھپے کا نعرہ لگارہے ہیں۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں پرونشل کمیشن کے ذریعے پیسہ خرچ کرنے کیلئے حکمت عملی بنالی گئی ہے ۔

کے پی اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ، نچلی سطح تک اختیارات دیے جائیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے الحمدللہ کراچی میں کام کیا ہے ۔ ہمارے ایم پی ایز اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام کروارہے ہیں ۔ آج ہم امید لگائے بیٹھے تھے کہ مراد علی شاہ شاید صحت کارڈ کی بات کریں گے ، مگر ہمیشہ کی طرح ہم ناامید ہوئے ۔ سندھ حکومت نے قسم کھائی ہوئی ہے کہ وہ صحت کارڈ نہیں دیں گے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کی بھلائی نہیں چاہتی۔مراد علی شاہ کی وجہ سے روشنیوں کے شہر کراچی دنیاکے دس بدترین شہروں میں شمار ہونے لگا ہے ۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ 14 سال سے اربوں روپیہ سندھ پر خرچ ہوا ، مگر سندھ آج بھی دیگر صوبوں سے پیچھے ہیں ۔ مراد علی شاہ نے سندھ کے عوام کو ڈبونے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔گزشتہ دو سالوں میں کراچی کے اندر جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ سب وفاق نے کروائے ہیں۔

سندھ حکومت کو آئیندہ انتخابات میں شکست کا خوف ہے۔ سندھ کے حالات بدتر ہوتے چلے جارہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے اسکرین پر دکھایا تھا کہ اورنج لائن، گرین لائن بن رہی ہے۔ سندھ حکومت کی دونمبری پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ کراچی میں برے حالات سازش کے تحت پیدا کیے جارہے ہیں ۔ پاکستان ترقی کررہا ہے، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے ۔ معیشت کو نقصان پہنچانے کیلئے کراچی کو نقصان پہنچایا جاتا ہے ۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا کوئی مستقبل نہیں ہے ۔ عوام انہیں اگلے سال بھی جوتے ماریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ52 فائربرگیڈ، نشتر روڈ کی تعمیر، کے فور، 6 فلائی اوور جیسے پراجیکٹس وفاق نے مکمل کروائے، جبکہ یہ سارا کام مراد علی شاہ کو کرنا تھا۔ یہ کام وزیراعظم کا نہیں ہے مگر پھر بھی کراچی کیلئے خصوصی پیکچ دیا گیا۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 140A کے تحت بلدیاتی نظام کے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا ضروری ہے ۔ پیپلز پارٹی اختیارات کی منتقلی کے خلاف ہے اسی لئے بلدیاتی الیکشن میں تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ سندھ حکومت نے کے فور پر 25ارب خرچ کیے اور بعد میں کہا گیا کہ ڈیزائن غلط ہے۔ وفاق نے سرکلر ریلوے مکمل کیا ۔ سندھ حکومت کے پاس ایک ایمرجنسی سروس نہیں ہے ۔

بلاول ہاؤس میں آگ لگی ، اگ بھجانے کیلئے فائر بریگیڈ وزیراعظم نے دی ۔ کل جو بجٹ آرہا ہے اس کیلئے سندھ کے عوام کے مفاد میں اسکیمز دی جائیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے کرپشن اور رشوت کا دھندہ ختم کیا جائے ۔ چیف جسٹس نے بھی کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رشوت کا بازارِ گرم ہے ۔ ہم کہتے تھے صوبہ سندھ بک رہا ہے آج اس بات کی یقین دہانی ہوگئی ۔

شہر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے ، شہر کراچی میں 32 ہزار سے زیادہ موٹر سائیکل چھینیی گئی۔ سوا ل کے جواب میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ صوبے کا پانی اگر چوری ہورہا ہے تو مراد علی شاہ کو میٹر لگانے میں کیوں موت آرہی ہے ۔ پانی پر سندھ کے غریب آبادکاروں کا حق ہے۔ نادر مگسی نے فلور آف ہاؤس میں سنڈھ حکومت پر الزام لگائے۔ وزیر اعلیٰ نے ایس پی رضوان کی رپورٹ پر کیوں ایکشن نہیں لیا پولیس ریفارمز پر کوئی کام نہیں کیا گیا ، آج کچے کے علاقے میں ڈاکو بیٹھے ہیں تو اسکے ذمہ دار مراد علی شاہ ہیں۔ صوبے سے کرپشن کا خاتمہ کرنے کیلئے پیپلز پارٹی سے چھٹکارا بے حد ضروری ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات