Live Updates

پنجاب کا بجٹ اجلاس مقررہ وقت سے 2گھنٹے اور48منٹ کی تاخیر سے شروع

سپیکر چوہدری پرویزالہی نے اراکین پنجاب اسمبلی کو اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تکمیل اور پہلے اجلاس پر مبارکباد پیش کی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 جون 2021 17:42

پنجاب کا بجٹ اجلاس مقررہ وقت سے 2گھنٹے اور48منٹ کی تاخیر سے شروع
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔21 20ء) پنجاب کا بجٹ اجلاس اپنے مقررہ وقت دو بجے کی بجائے 2گھنٹے اور48منٹ کی تاخیر سے سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی کی زیرصدارت شروع ہوئی اجلاس کے آغازپر انہوں نے اراکین پنجاب اسمبلی کو اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تکمیل اور پہلے اجلاس پر مبارکباد پیش کی.

(جاری ہے)

قبل ازیںوزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت نے بجٹ کے اہم نکات پیش کیئے اجلاس میں کہا گیا کہ پنجاب کا نیا آنے والا بجٹ عوام دوست اور کاروباری طبقہ کے لیے سازگار ہوگا ترقیاتی بجٹ 600 ارب سے زائد اور غیر ترقیاتی 1350 ارب روپے کے درمیان رہیں گے وفاق سے 1680 ارب سے زائد جبکہ 300 ارب پنجاب کے ٹیکس اور 73 ارب نان ٹیکس کا حاصل ہوگا گندم کی خریداری کے لیے 400 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی.

اجلاس میں پنجاب حکومت نئے ٹیکس نہ لگانے اور موجودہ ٹیکس میں ردوبدل کی منظوری دی گئی ‘اجلاس میں تعلیم، صحت، امن وامان، زراعت، آبپاشی کے پچھلے بجٹ میں 10 فیصد اضافہ کرنے کی بھی منظوری دی گئی پنشنرز پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کا معاملہ وفاقی حکومت پر چھوڑ نے کا فیصلہ بھی کیا گیا. اجلاس میںحکومت کی جانب سے بجٹ منظور کرانے کے لیے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے تحریک انصاف کے ناراض اراکین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں بجٹ پر ووٹ کے لیے قائل کیا حکومتی جماعت کا دعوی ہے کہ تمام ناراض اراکین نے بجٹ کے موقع پر حکومت کا مکمل ساتھ دینے کا وعدہ کیا.                         
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات