تھانہ سٹی ٹوبہ پولیس نے روڈ رابری کرنے والے گینگ کے3ارکان سرغنہ سمیت گرفتار کر لئے،

گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں چھینی گئی موٹر سائیکل،نقدی،موبائل فون اور اسلحہ برآمد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 14 جون 2021 17:44

تھانہ سٹی ٹوبہ پولیس نے روڈ رابری کرنے والے گینگ کے3ارکان سرغنہ سمیت ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون 2021ء) ڈی پی او رانا عمر فاروق کی سربراہی میں ٹوبہ پولیس ڈکیت گینگ کے خلاف مصروف عمل تھانہ سٹی ٹوبہ پولیس نے روڈ رابری کرنے والے گینگ کے3ارکان سرغنہ سمیت گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں چھینی گئی موٹر سائیکل،نقدی،موبائل فون اور اسلحہ برآمد ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل،نقدی اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اسی سلسلہ میں ڈی پی او ٹوبہ نے سرکل ٹوبہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ مقبول سردار کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ قیصر ندیم ایس آئی معہ مظہر تبسم ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی

جنہوں نے انٹیلی جنس انفارمیشن اور مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ضلع بھر میں اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل،نقدی اور موبائل فون چھیننے کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے3ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا جن میں سرغنہ گینگ1۔

(جاری ہے)

حماد ولد اشتیاق قوم جٹ سکنہ ضیاء کالونی ٹوبہ 2۔جنید ولد طارق قوم راجپوت سکنہ ضیاء کالونی ٹوبہ3۔سلمان ولد اسلم قوم جٹ سکنہ سکنہ ضیاء کالونی ٹوبہ شامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن پولیس ٹیم نے ملزمان کے انکشاف پر مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے اسلحہ کے زور پرچھینے گئے2 موٹر سائیکل،موبائل فون،60ہزار روپے نقدی، اسلحہ ناجائز 1پمپ ایکشن 12بور اور1پسٹل30بور معہ گولیاں برآمدکیے۔ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔   

متعلقہ عنوان :