پاکستان پیپلز پارٹی کا تیل قیمتوں میں اضافے کی سفارش پر تشویش کا اظہار

پیٹرول قیمتوں میں 4 روپے 80 پیسے اضافے کی سفارش اوگرا اور حکومت کی ملی بھگت ہے، شیری رحمان

پیر 14 جون 2021 18:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے تیل قیمتوں میں اضافے کی سفارش پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول قیمتوں میں 4 روپے 80 پیسے اضافے کی سفارش اوگرا اور حکومت کی ملی بھگت ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ بجٹ کے تین دن بعد پیٹرول کی قیمتوں میں اتنے اضافے کی سفارش کے پیچھے کیا مقصد ہی ۔

(جاری ہے)

شیری رحمن ملک نے کہاکہ پیٹرول لیوی کو پورا کرنے کے لئے عوام پر پیٹرول بم گرایا جائے گا،تباہی سرکار آئی ایم ایف کی شرائط اور بجٹ اہداف پورا کرنے کے لئے ابھی سے قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہے، پاکستان میں خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔ انہوںنے کہاکہ صنعتکاروں کو ریلیف ،عوام کو قیمتوں میں اضافے کا تحفہ دیا جا رہا۔ شیری رحمن نے کہاکہ حکومت عوام کے ساتھ ہے تو اوگرا کی سفارش مسترد کرے۔