خیبرپختونخوا ویمن سکواش چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی

چیمپئن شپ میں ٹاپ 32 کھلاڑیوں شرکت کررہی ہیں ،چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان نے کیا

Amjad Ali khan امجد علی خان پیر 14 جون 2021 17:58

خیبرپختونخوا ویمن سکواش چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2021ء) خیبرپختونخوا ویمن سکواش چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی چیمپئن شپ میں ٹاپ 32 کھلاڑیوں شرکت کررہی ہیں ،چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان نے کیا ان کے ہمراہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر سجاد خلیل ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ، چیف کوچ شفقت اﷲ ،سینئر کوچ منور زمان ، وزیر خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، قمرزمان سکواش کمپلیکس قیوم سپورٹس سٹیڈیم میں جاری خیبرپختونخوا ویمن سکواش چیمپئن شپ کے پہلی مرحلے میں کھیلے گئے میچز میں وجیہہ الطاف نے زرلیش صفدر کو گیارہ چھ ، گیارہ پانچ اور اٹھارہ گیارہ سے شکست دی، عائشہ عالم نے بلقیس گلاب کو گیارہ آٹھ ، گیارہ چھ ،سے ہرایا ، مہوش علی نے مریم کو گیارہ تین ، گیارہ سے شکست دی ، حفصہ یوسف نے ما ہ نور علی کو گیار ہ پانچ اور گیارہ تین سے شکست دی ، رونق سلیم نے سحرش علی کو گیارہ دو اور گیارہ چھ سے شکست دیکر آگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا ۔

(جاری ہے)

پہلے رائونڈ میں ثناء بہادر، ماریہ حسین ، کائنات عامر، حراء عقیل، کلثوم عبداﷲ،زہرہ عبداﷲاور نمراء عقیل کو بائے ملا ، چیمپئن شپ میں 32 ٹاپ کھلاڑی شرکت کررہی ہیںجو کہ 17 جون تک جاری رہیگی ۔

متعلقہ عنوان :