شورکوٹ چھائونی ،سردیوں سے جاری سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ گرمیوں میں بھی نہ رک سکی

لوگ مہنگے داموں سلنڈر خریدنے پر مجبور ،عوامی حلقوں کی جانب سے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 14 جون 2021 18:33

شورکوٹ چھائونی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) سردیوں سے جاری سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ گرمیوں میں بھی نہ رک سکی ،لوگ مہنگے داموں سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیں،عوامی حلقوں کی جانب سے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شورکوٹ چھاؤنی اور گردونواح میں تقریباً 10 ماہ سے جاری گیس کی لوڈشیڈنگ سے عوام کو بہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ایک طرف سردیوں میں تو صرف 9 گھنٹے گیس کی فراہمی کی جاتی تھی اور رات 10 بجے گیس بند کر دی جاتی تھی لیکن ابھی دن میں گیس تو آتی ہے لیکن گیس پریشر میں کمی کے باعث وہ قابل استعمال نہیں ہوتی اور اتنی شدید گرمی میں بھی جبکہ ہیٹر اور گیز کا استعمال بھی نہیںہوتا پھر بھی رات کو 10 بجے گیس بند کر دی جاتی ہے جب بھی اس حوالہ سے محکمہ سوئی گیس کے آفس انچارج سے موقف لیا جاتا ہے تو انکا کہنا ہوتا ہے کہ گیس پائپ لائنز لیکیج کی وجہ سے گیس بند کی جاتی ہے اور اس پر کام کر رہے ہیں لیکن یہ معاملہ گذشتہ 10 ماہ سے جاری ہے سوئی گیس آفس میں کئی بار گئے لیکن عملہ نے مایوس کن کارکردگی کامظاہرہ کیا،آفس انچارج سے اس معاملے میں بات ہوئی تو وہ کہتے ہیں ہمیں اوپر سے ٓرڈر جاری کیا گیا ہے آپ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں وہ اس بارے میں کچھ کر سکتے ہیں ہم مجبور ہیں عوامی حلقوں کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان اور محمکہ سوئی گیس کے اعلی حکام سے اس معاملہ پہ فل الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی گئی ہے کہ خدارا ہم غریب عوام پہ رحم کریں پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری نے ہماری کمر توڑ رکھی ہے اوپر سے گیس کی لوڈ شیڈنگ ہونے کیوجہ سے ہمیں مہنگے داموں سلینڈر خریدنے پڑتے ہیں ہمارے علاقہ میں بلا تعطل گیس کے فراہمی کو یقینی بنا کے ہمارے گزر بسر کو آسان کیا جائے۔