راون دیوائیک ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا دنیا کی پہلی حافظ قرآن بن گئی

قسم کھائی تھی راون کو قرآن کی تعلیم دوں گی،بیٹی نی7 سال میں قرآن حفظ کیا ،اواطیف

پیر 14 جون 2021 20:43

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) اردن سے تعلق رکھنے والی ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا راون دیوائیک نامی لڑکی قرآن حفظ کرکے دنیا کی پہلی ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا حافظ قرآن بن گئی ہیں۔راون کی والدہ اواطیف جابر نے ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راون کے والد فوت ہوچکے ہیں اور مجھے ان کی والدہ ہونے پر فخر ہے۔اواطیف کے مطابق راون ایک ایسے مرض میں مبتلا ہیں جو ان کے ساتھ زندگی بھر رہے گا لیکن اس کے باوجود راون یہ کہتے نہیں تھکتیں کہ قرآن میری زندگی ہے۔

راون کی والدہ کے مطابق میری 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا، بیٹا اکیلا ہونے کی وجہ سے بھائی کی دعا کیا کرتا تھا جب ہی خدا نے مجھے راون سے نوازا، راون جب ڈاؤن سنڈروم کے ساتھ پیدا ہوئی تو میں بھی عام ماں کی طرح پریشان ہوگئی تھی لیکن میں نے خدا کی قسم کھائی تھی کہ میں راون کو قرآن کی تعلیم دوں گی۔

(جاری ہے)

اواطیف نے بتایا کہ راون بچپن ہی سے ذہین تھی اور جب میں نے اس کی ذہانت کو محسوس کیا تو قرآن کی چھوٹی چھوٹی سورتیں حفظ کروانا شروع کردیں جو کہ اس نے جلد ہی یاد کرلیں۔

انہوں نے بتایا کہ راون کو میں نے 6 سال کی عمر میں سکول میں داخل کروایا، وہ ساتویں جماعت میں تھی جب اللہ نے اسے بہتر تلفظ عطا کیا جس سے راون کو سیکھنے کو مدد ملی لیکن اس کے بعد راون نے سکول جانے سے انکار کردیا، اس کے بعد میں اسے اپنے ساتھ قرآن سینٹر لے جانے لگی اور جب میں نے اس سینٹر سے سورة البقرہ کے 4 صفحات یاد کیے اس وقت راون کی استاد نے بتایا کہ وہ اس سورة کا پہلا حصہ حفظ کرچکی ہیں۔راون کی والدہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد ان کی بیٹی نے باقاعدگی سے 7 سال تک قرآن کو حفظ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور گزشتہ رمضان 29 روزے کو قرآن کا حفظ مکمل کرلیا۔

متعلقہ عنوان :