اکشے کمار نے فلم کا معاوضہ کم لینے کی خبروں کو مسترد کردیا

پیر 14 جون 2021 19:56

اکشے کمار نے فلم کا معاوضہ کم لینے کی خبروں کو مسترد کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار نے کورونا کی وجہ سے فلم کا معاوضہ کم لینے کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اکشے کمار نے فلم پروڈیوسر وشو بھگنانی کی درخوست پر اپنی فیس میں 30 کروڑ روپے تک کمی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ اکشے کمار اسپائے تھرلر فلم ’بیل بوٹم‘ میں کام کے لیے فلم سازوں سے 40 یا 50 کروڑ روپے نہیں بلکہ پورے 117 کروڑ روپے یعنی سوا ارب روپے سے زیادہ کی فیس وصول کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کورونا کی وجہ سے فلم کی ریلیز میں تاخیر اور دیگر نقصانات کی وجہ سے پروڈیوسر نے اکشے کمار سے فلم کی فیس کی مد میں 30 کروڑ روپے کمی کی درخواست کی تھی، جسے انہوں نے قبول کرلیا۔تاہم اب اکشے کمار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مذکورہ خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :