کوئٹہ میں دہشتگردوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کا دھماکہ ، چار ایف سی جوان شہید

شہداء میں صوبیدار سردار علی خان، سپاہی مصدف حسین، سپاہی محمد انور اور سپاہی اویس شامل بلوچستان میں قربانیوں سے حاصل امن کوخراب نہیں ہونے دیں گے ،ایسے بزدلانہ اقدامات سے دشمنوں کی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، آئی ایس پی آر

پیر 14 جون 2021 20:31

کوئٹہ میں دہشتگردوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کا دھماکہ ، چار ایف سی ..
راولپنڈی /کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) کوئٹہ میں دہشت گردوں کی بچھائی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایف سی بلوچستان کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کے 4 اہلکار دہشت گردوں کی بچھائی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایف سی کے 4 اہلکار شہید ہوئے۔

(جاری ہے)

شہید ہونے والوں میں ایک جیسی او بھی شامل ہے ،شہداء میں صوبیدار سردار علی خان،سپاہی مصدف حسین، اویس خان اور محمد انور شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اہلکاروں کی گاڑی مرگت کوئٹہ روڈ پر آئی ای ڈی کانشانہ بنی جس کے بعد ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کر کے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہاکہ بلوچستان میں قربانیوں سے حاصل امن کوخراب نہیں ہونے دیں گے ،ایسے بزدلانہ اقدامات سے دشمنوں کی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، سیکیورٹی فورسزہرطرح کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔