عالمی مارکیٹ میں22 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1856ڈالر ہو گیا

پیر 14 جون 2021 20:49

عالمی مارکیٹ میں22 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1856ڈالر ہو گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) عالمی مارکیٹ میں22ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1856ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں800روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ9ہزار700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت686روپے کی کمی سی94ہزار50روپے پر آ گئی۔

متعلقہ عنوان :