لکی مروت ،ملتان منجی والا میں شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

پیر 14 جون 2021 21:16

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) لکی مروت کے علاقے ملتان منجی والا میں شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے آٹو رکشہ میں سوار محمد لامن کو اتار کرکے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقتول کے چچا احسان اللہ نے لکی مروت پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھتیجے اور بہو حفصہ بی بی کے ہمراہ آٹورکشہ میں منجی والا سے گائوں محسود آباد آرہے تھے کہ راستے میں ملزمان امیر، شفیع اللہ خان اور قاسم خان نے رکشہ رکوا کر بھتیجے محمد لامن کو اتارا اورپستول سے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے مقتول بھتیجے نے ملزمان کی بہن حفصہ بی بی کو بہ رابطہ آشنائی اغوا کیا تھا اور تینوں ملزمان فرار ہوتے وقت اپنی بہن کو بھی ساتھ لے گئے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔