مسلم لیگ (ن) کاقومی اسمبلی میں شہبازشریف کی تقریر روکنے پر سخت برہمی کا اظہار

یہ سب عمران نیازی کے حکم پر کیا گیا ، شاہ محمود قریشی سمیت وزراء بھی ہلڑبازی کا حصہ تھے ، یہ ایک شرمناک واقعہ ہے ،پاکستان کی بد نامی کا سبب بنا ،پاکستان کی پارلیمنٹ کو بنی گالہ ہائوس نہیں بننے دیں گے،سینٹ میں پیپلز پارٹی سے مل کر مشترکہ اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، احسن اقبال ، رانا تنویر ، سر دار ایاز صادق کی گفگو

پیر 14 جون 2021 21:16

مسلم لیگ (ن) کاقومی اسمبلی میں شہبازشریف کی تقریر روکنے پر سخت برہمی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر روکنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ سب عمران نیازی کے حکم پر کیا گیا ، شاہ محمود قریشی سمیت وزراء بھی ہلڑبازی کا حصہ تھے ، یہ ایک شرمناک واقعہ ہے ،پاکستان کی بد نامی کا سبب بنا ،پاکستان کی پارلیمنٹ کو بنی گالہ ہائوس نہیں بننے دیں گے،سینٹ میں پیپلز پارٹی سے مل کر مشترکہ اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال ، سر دار ایاز صادق ، رانا تنویر حسین ، مریم اور نگزیب و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔احسن اقبال نے کہاکہسرکاری بینچوں نے ہلڑ بازی کر کے لیڈر آف اپوزیشن کو تقریر سے روک دیا، آج پارلیمنٹ کی تاریخ کا سیاہ دن تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ سب عمران نیازی کے حکم ہر کیا گیا۔

انہوںنے کہاکہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وزراء بھی ہلڑ بازی کا حصہ تھے،یہ ایک شرمناک واقعہ ہے اور ہاکستان کی بدنامی کا سبب بنا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت سچ سننے کا حوصلہ نہیں رکھتی،پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی کہ حکومت نے ہلڑبازی کر کے تقریر سے روکا۔ انہوںنے کہاکہ اسپیکر کے دفتر میں معلوم ہوا سب کچھ وزیر اعظم کی ہدایت پر ہوا،کیا سپیکر ایک کٹھ پتلی ہی ۔

انہوںنے کہاکہ کسی مارشل لاء ڈکٹیٹر نے بھی اسمبلی کو ایسے یرغمال نہیں بنایا،پاکستان کی پارلیمنٹ کو بنی گالہ ہائوس نہیں بننے دیں گے۔ سابق اسپیکر سر دار ایاز صادق نے کہاکہ پارلیمان کی تاریخ کا یہ پہلا واقعی ہے یہ روایت جمہوریت کی نفی کرتی ہے ،اس سے پارلیمنٹ کا وقار نیچے گرا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے اندر آج کی کارروائی سے سب ممبران کو تکلیف ہوئی ہے ،حکومت کو خوف ہے کہ وہ الیکٹرانک مشینوں پر بات نہ ہو جائے ،جن ممالک نے یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں شروع کی تھی وہ بند کی ہیں یہ تجربہ کامیاب نہیں رہا۔

رانا تنویر حسین نے کہاکہ یہ جو روایت آج ڈالی گئی ہے اس کی مشال ماضی میں نہیں ملتی ۔ احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان نیازی ہٹلر کا چیلا ہے ،عمران نیازی کو بھگائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے ڈکٹیٹرز کو بھگایا اسے بھی بھگائیں گے ،جو امریکہ سے معاہدہ کیا گیا ہم نے کہا ایوان کو بتایا جائے لیکن نہیں بتایا گیا ،ہمیں عالمی میڈیا سے خبریں مل رہی ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ گلبھوشن کے حق میں قانون پاس کرایا،یہ چند ٹکوں کے عوض ملک کی خود مختاری داؤ پر لگا رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کی ڈیفنس بجٹ بھی 2017-18 کی سطح پر ا گیا ہے ،پاکستان کا ڈیفنس بجٹ فریز ہے ،ہم نے اپنے دور میں ڈیفنس بجٹ چالیس فی صد بڑھایا تھا۔ انہوںنے کہاکہ سینٹ میں پیپلز پارٹی سے مل کر مشترکہ اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے