راولپنڈی،زیادتی اورمنشیات کے مقدمات میں نامزد 2ملزمان پر جرم ثابت

مجموعی طور پر13سال قید اور02لاکھ 20ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں

پیر 14 جون 2021 21:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) معزز عدالتوںنے زیادتی اورمنشیات کے مقدمات میں نامزد 02ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر13سال قید اور02لاکھ 20ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان اورمقدمات کی موثر پیروی کررہی ہے جس کے پیش نظر معز ز عدالتیں ملزمان کو قرارواقعی سزائیں سنا رہی ہیں،معزز عدالت کے جج حاکم خان بھکر ASJنے زیادتی کے مقدمہ میں فیصلہ سناتے ہوئے نامز د ملزم جبران کو جرم ثابت ہونے پر 10سا ل قید اور 02 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی،ملزم جبران نے مدعی مقدمہ محمد جمیل کی بیوی کو اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بلیک میل کر رقم ہتھیا لی تھی، واقعے کا مقدمہ اپریل 2020میں تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا تھا، جبکہ معزز عدالت کے جج ملک اعجاز آصف ASJنے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم ارسلان طارق کو جرم ثابت ہونے پر 03سال قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ،مجرم ارسلان طارق کو تھانہ روات پولیس نے مارچ 2020میں1600گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا، راولپنڈی پولیس مجرمان کو گرفتارکرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمات کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالتوں نے ملزمان کو قرار واقعی سزا ئیں سنائیں،سی پی اومحمد احسن یونس نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شاباش دی۔