تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی موٹر سائیکل چوری ،سنیچنگ کی وارداتوں میںملوث دو رکنی گروہ گرفتار

پیر 14 جون 2021 21:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میںملوث دو رکنی گروہ گرفتار کرلیا، چوری شدہ 07موٹر سائیکلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا موٹرسائیکل و کار چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مد دسے موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث دور کنی گروہ کو گرفتا رکرلیا،گرفتار ملزمان میں ذوالقرنین اور ذیشان شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 07موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ ا ونے بتایا کہ ملزمان گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیاہے،شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید برآمد گی کا تحرک کیا جائے گا، ایس پی راول نے ایس ایچ ا وسٹی اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتا رکیا جائے، موٹر سائیکل و کار چوروںکے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔