تھانہ کینٹ کے علاقہ میں رابری کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

جوابی فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی ملزم موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا

پیر 14 جون 2021 21:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) تھانہ کینٹ کے علاقہ میں رابری کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،جوابی فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا، ساتھی ملزم موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع پر ایس ڈی پی او کینٹ اور ایس ایچ او کینٹ پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ میں رابری کے بعد فرار ہونے والے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،جوابی فائرنگ کے دوران ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی ملزم موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا،واقعہ کی اطلاع پر ایس ڈی پی او کینٹ اور ایس ایچ او کینٹ پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے ،فرار ملزم کی تلاش و گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچنگ کا عمل جاری ہے، ملزمان نے کامران مارکیٹ میں شہری کے ساتھ رابری کی واردات کی اور مزاحمت پر فائرنگ بھی کی جس میں شہری محفوظ رہا،واردات کے بعد فرار ہوتے ملزمان کو نوگزہ روڈ کے قریب پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر بھی فائرنگ شروع کر دی،گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ برآمداور زیر استعمال موٹرسائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا،زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، علاج معالجہ کے بعد شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا جائے گا، سی پی او محمد احسن یونس نے واردات پر فوری ریسپانس اور ملزم کی گرفتاری پر کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔