تھانہ کوٹلی ستیاںپولیس کی کارروائی ،لکڑی چوری کی واردات میں ملوث2ملزمان گرفتار

پیر 14 جون 2021 21:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) تھانہ کوٹلی ستیاںپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لکڑی چوری کی واردات میں ملوث2ملزمان گرفتارکر کے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ لکڑ ی برآمدکر کے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او کوٹلی ستیاں نے اپنی ٹیم اور محکمہ جنگلات کے ہمراہ دوران ناکہ بندی ڈیمپر کو روک کر چیک کیا جس کے اندر لکڑی لوڈ تھی،دریافت پر گاڑی میں سوار افرادلکڑی کے متعلق کوئی ثبوت مالکیتی پیش نہ کر سکے، جس پر مری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان عمیر طارق اور مدثر اشراق کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ برآمد ہونی والی لکڑی کی مالیت 20لاکھ روپے ہے، گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں او رسہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا،ایس پی صدر نے ایس ایچ اوکوٹلی ستیاں اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :