کراچی کے یتیم خانہ میں مقیم کم سن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

16 سالہ کنز فاطمہ کو ہوسٹل ملازم نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ،واقعہ کا مقدمہ جمشید تھانے میں درج ، ملزم مہدی حسن گرفتار، پولیس

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 14 جون 2021 20:51

کراچی کے یتیم خانہ میں مقیم کم سن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ،اخبار تازہ ترین، 14جون 2021) کراچی کے یتیم خانہ میں مقیم 16سالہ بچی کی عزت تار تار ، یتیم خانے کے ہوسٹل ملازم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق یتیم خانے کے ہوسٹل ملازم نے 16 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔کراچی کے یتیم خانوں میں بھی کم عمر بچیاں غیر محفوظ ہو گئیں، پولیس کاکہناہے کہ 16 سالہ کنز فاطمہ کو ہوسٹل ملازم نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ،واقعہ کا مقدمہ جمشید تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ،پولیس نے ملزم مہدی حسن کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کاکہناہے کہ ملزم مہدی حسن زوہرا ہومز نامی فلاحی ادارے میں اکاؤنٹس کے شعبہ میں ملازم تھا ،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ آج ہی کے روز ایسا ہی افسوسناک واقعہ شکر گڑھ میں پیش آیا، جہاں شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزمان نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔

(جاری ہے)

ملزمان نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ دو ماہ قبل کا ہے۔جب ملزمان نے شکر گڑھ تھانہ کوٹ نیناں کی حدود ٹرپئی کی خاتون کو گندم کے کھیتوں میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی۔بتایا گیا کہ خاتون کی 10 سال قبل چک بھرائیاں میں شادی ہوئی ،2 ماہ قبل وہ والدین سے مل کر میکے سے چک بھرائیاں اپنے سسرال جا رہی تھی کہ راستے میں 3 اوباش نوجوانوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک اوباش نے وہیں پر گندم کے کھیتوں میں زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر دو نوجوانوں نے قریبی باغ میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز بھی بنائیں ، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے زیادتی کی اور ویڈیوز بناکر بلیک میل کرتے رہے ،شادی شدہ تھی عزت کے مارے چپ رہی ، ملزمان پیسوں اور بار بار ملنے کا تقاضا کرتے تھے ، نہ ماننے پر ویڈیوز وائرل کردیں۔