پاکستان کی سعودی عرب میں ہوثیوں کے حملے کی شدید مذمت ، فوری طورپر حملے روکنے کا مطالبہ

پیر 14 جون 2021 21:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) پاکستان نے سعودی عرب میں ہوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فوری طورپر حملے روکے جائیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ پاکستان سعودی عرب پر ہوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے،حالیہ ڈرون حملوں میں سعودی عرب کے اثیر کے علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشیش کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 11 اور 13 جون کو ہونے والے یہ حملے مسعودی عرب کے علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں،ان حملوں سے نہتے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوئے ،ہم فوری طور پر ایسے حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان برادر سعودی حکومت کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرات کے خلاف بھرپور حمایت اور اظہار یکجہتی کرتا ہے۔