Live Updates

21 کا بجٹ حقیقی معنوں میں عوامی بجٹ ہے ،پاکستان تحریک انصاف

بجٹ میں عوام کے مسائل کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے خاص کر تاجر کمیونٹی کیلئے کوئی بھی ٹیکس نہیں لگایا گیا

پیر 14 جون 2021 21:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 2021 کا بجٹ حقیقی معنوں میں عوامی بجٹ ہے جس میں عوام کے مسائل کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے خاص کر تاجر کمیونٹی کیلئے کوئی بھی ٹیکس نہیں لگایا گیا ،تیل گھی پر ٹیکس چھوٹ، گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ، موبائل کالز پر چھوٹ، قرآن مجید کے کاغذ پر ٹیکس چھوٹ، کسانوں کیلئے بلا سود قرضے اور ٹریکٹر کے منصوبے مثالی ہے بیاں میں مزید کہا گیا کہ کورنا وائرس کی وباء اور مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود عوامی بجٹ پیش کرنا قابل تحسین ہے وزیراعظم عمران خان نے پرائم منسٹر کے سالانہ خرچے میں 108 کروڑ روپے بچت کی ہے گردشی قرضوں میں کمی لائی گئی ہے جو انکی اپنے وطن اور قوم موجودہ کی حالات کو بہتر اور مستقبل کو روشن بنا نے کی زندہ مثال ہے اس بجٹ کے ثمرات بہت جلد عام عوام تک پہنچیں گے اور انشااللہ بہت جلد مہنگائی پر قابو پانے کے ساتھ اور روزگار کے مواقع میسر ہونگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات