ٹنڈومحمدخان میں آئل اور گیس کے پروڈکشن بونس میں کروڑوں کی کرپشن ، ڈپٹی کمشنر کو اینٹی کرپشن آفس طلب کرلیا گیا

پیر 14 جون 2021 21:52

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) ٹنڈومحمدخان میں آئل اور گیس کے پروڈکشن بونس کی مد میں ملنے والے کروڑوں روپے کے فنڈ میں کرپشن کرنے کی شکایت پر اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان یاسر بھٹی کو آج بروز منگل کراچی آفیس میں طلب کر لیا ہے اس سلسلے میں ٹنڈومحمدخان کے سماجی رہنما یعقوب سٹھیو کی درخواست پر سندھ حکومت کی منظوری کے بعد انکوائری شروع کر دی گئی ہے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ٹنڈومحمدخان میں آئل اور گیس کی رائلٹی کی مد میں ملنے والے اربوں روپے سے ضلع ٹنڈومحمدخان کی تنیوں تحصیلوں ٹنڈومحمدخان ، ٹنڈوغلام حیدر اور بلڑی شاھ کریم کی یونین کونسلوں میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کرائیگئے ہیں جس کی وجہ سیوہاں کیعوام ابھی بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں چند ایک اپنے من پسند علاقوں میں صرف نام کے کام کئے گئے ہیں جو ناکافی ہیں جبکہ تحصیل بلڑی شاھ کریم میں بڑے پیمانے پر تیل اور گیس کے ذخائر ہیں جن کی مد میں کروڑوں روپے رائلٹی ملتی ہے لیکن اس کے باوجود اس علاقے کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔