امیر ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی سمیت گرفتار 17ملزمان کی ضامنت منظور

عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کا 50ہزار روپے فی کس کی شورٹی پر رہائی کا حکم دیا

پیر 14 جون 2021 22:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2021ء) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شاہد محمود عباسی اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی کی رہائی اور فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس پر حملہ کر کے متعدد پولیس افسران و اہلکاروں کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار 17ملزمان کی ضامنت منظور کرتے ہوئے 50ہزار روپے فی کس کی شورٹی پر رہائی کا حکم دیا ہے تھانہ وارث خان کے سب انسپکٹر یاسر محمود کی مدعیت میں 14اپریل2021کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7اے ٹی اے کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 324،353،186،147،148،341سمیت دیگردفعات کے تحت مقدمہ نمبر387درج کیا گیا تھا جس میں تحریک لبیک پاکستان کے سجاول الحق شاہ سلطانپوری ،ضیاء الحق شاہ سلطانپوری ،سید احسان الحق شاہ ،قاری سعید الرحمان ،قاری عبدالطیف قادری ،فہیم نذیر ، چوہدری رضوان ،یونس گجر ، محمد علی جمال،قاری رستم چشتی ، ملک عبدالرئوف ،عبد الطیف طیب ،جاوید اختر ،قاری شفیق احمد قادری ،ناصر عباس ،مفتی عثمان ، قاری ربنوازفاروقی اور راجہ دانش سمیت110افراد کو نامزد کر کے دیگر نامعلوم افراد کو مقدمہ میں شامل کیا گیا تھا ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی کی رہائی اور فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے خلاف احتجاج کے دوران نہ صرف مری روڈ بلاک کر کے عوام کے لئے مشکلات پیدا کیں بلکہ حکومت مخالف نعرہ بازی کرتے ہوئے ڈنڈوں ،لاٹھیوں اور پتھروں سے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا جس سے ڈی ایس پی وارث خان سرکل چوہدری اثر علی ،ایس ایچ او تھانہ صادق آباد طاہر ریحان ،ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی اویس اکرم سمیت متعدد پولیس افسران و اہلکار زخمی ہو گئے انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت سے ملزمان کی ضمانتیں مسترد ہونے کے بعد ملزمان نے اپنے وکلا سجاد اکبر عباسی،چوہدری زاہد حسین اورصدیق اکبر عباسی کے ذریعے عدالت عالیہ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی گزشتہ روز ملزمان کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ارسلان ،صدام شہزاد ،ریحان شوکت ،محمد افضل ،علی طلحہ منیر،محمد ضیا اللہ، برہان احمد ، عامر جبار، محمد امین ،راجہ جنید اشتیاق ، راجہ تیمور اشتیاق ، زوہیب حسین ،نفیس احمد ،حافظ مقصود، محمد شیراز عباسی ،حارث نواز اور منطور الٰہی کی ضمانت منظور کر لی یاد رہے کہ اس مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان کی ضمانتیں پہلے ہی منظور ہو چکی ہیں