جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹیوں کا اجلاس،

صدارت عرفان لطیف قریشی نے کی،جبکہ ہیومین ریسورس سٹیڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر کوثر ناہید انور، میڈیا سٹیڈنگ کمیٹی کے چیئر مین چوہدری سہیل عزیز، چیئرمین ممبرشپ سٹیڈنگ کمیٹی راجہ طلعت محمود و دیگر نے شرکت کی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 15 جون 2021 11:50

جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹیوں کا اجلاس،
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2021ء) جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹیوں کا اجلاس، صدارت عرفان لطیف قریشی نے کی، جبکہ ہیومین ریسورس سٹیڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر کوثر ناہید انور، میڈیا سٹیڈنگ کمیٹی کے چیئر مین چوہدری سہیل عزیز، چیئرمین ممبرشپ سٹیڈنگ کمیٹی راجہ طلعت محمود و دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹیو ں کے چیئرمینز کا اجلاس ہوا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے کاروائی کا آغاز کیا قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پر صدر عرفان لطیف قریشی نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائمہ کمیٹیو ں کے چیئر مین قائد انہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دے رہیے ہیں انہو ں نے کہا کہ ہمارے قائمہ کمیٹی ایجوکیشن اور میڈیا قائمہ کمیٹی کی کارکردگی سب سے بہتر ہے میں انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں اس کے ساتھ ساتھ میں پرویز بٹ اور اظہر ڈار کا مشکور ہوں جنہوں نے ای کامرس کی کلاسز کے لیے دو کمپیوٹر اپنی طرف سے عطیہ کئے ہیں دیگر ایگزیکٹو ممبر ان اور عہدران بھی اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ مزید کمپیوٹر خریدیں جا سکیں اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر قائمہ کمیٹیوں کے چیئر مینوں میں نوید طالب،ہارون نواز،ماجد حسین، راجہ سجاد اختر،راجہ محمد عمران، اویس انوراور ندیم عاشق بنگیال شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :