پی ایس ایل6، میچ کے دوران بابراعظم اور حسن علی کی اٹھکیلیاں وائرل

حسن علی نے شاندار اننگز کھیلنے والے بابراعظم کا گرا ہوا رومال اٹھا کر ان کی شرٹ میں ڈال دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 جون 2021 12:33

پی ایس ایل6، میچ کے دوران بابراعظم اور حسن علی کی اٹھکیلیاں وائرل
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جون 2021ء ) شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل میچز کے دوران قومی کرکٹرز کی جانب سے ایک دوسرے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور شرارتوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے پورا سال پی ایس ایل کا انتظار کرتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پی ایس ایل میں کرکٹرز کی جانب سے میچ کے دوران ایک دوسرے کو مختلف اشارے، شرارتیں اور انداز شائقینِ کرکٹ کے دل کو چھو جاتے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بائولر حسن علی میچ کے دوران دل کو چھو جانے والی حرکتوں کے باعث خبروں میں رہتے ہیں اور جونیئر کھلاڑیوں کی جانب سے کپتان بابراعظم کو دی جانے والی عزت بھی لوگوں کو خوب بھاتی ہے۔ ایسا ہی ایک منظر گزشتہ روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران بھی دیکھنے میں آیا جب پورے گراؤنڈ میں حسن علی کا سٹریس لیول 101 تک پہنچا رہا۔

(جاری ہے)

میچ میں حسن علی نے شاندار اننگز کھیلنے والے بابراعظم کا گرا ہوا رومال اٹھا کر ان کی شرٹ میں ڈال دیا،
اس لمحے نے شائقین کو سوشل میڈیا پر خوب میمز بنانے کا موقع فراہم کیا۔ سوشل میڈیا پر حسن علی اور بابراعظم کی ایک تصویر کو پی ایس ایل کا بہترین لمحہ قرار دیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بابراعظم اور حسن علی کے فیلڈ پر مذاق مستی پر شائقین کی جانب سے دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔