سبسڈی تو جہانگیرترین،خسروبختیار اور حکمرانوںکے چہیتوں کو ملی عوام کو نہیں‘عظمی بخاری

عثمان بزدار نے تین سالوں سے جنوبی پنجاب کے عوام میں مزید محرومیاں پیدا کردی ہیں‘سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ پنجاب

منگل 15 جون 2021 13:03

سبسڈی تو جہانگیرترین،خسروبختیار اور حکمرانوںکے چہیتوں کو ملی عوام ..
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سبسڈی تو جہانگیرترین،خسروبختیار اور حکمرانوںکے چہیتوں کو ملی عوام کو نہیں، جنوبی پنجاب کیلئے 35فیصد بجٹ کا حصہ پہلی شہبازشریف نے مقرر بھی کیا اور لگایا بھی،عثمان بزدار نے تین سالوں سے جنوبی پنجاب کے عوام میں مزید محرومیاں پیدا کردی ہیں ،جنوبی پنجاب کے وزیراعلی کی ترجیحات میں جنوبی پنجاب شامل ہی نہیں ہے۔

اپنے بیان میں عظمی بخاری نے کہاکہ گزشتہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا صرف 48فیصد استعمال ہوا ہے،گزشتہ دو بجٹ میں بھی مخدوم ہاشم نے پنجاب میں نو نئے ہسپتال بنانے کا اعلان کیا،ان نئے ہسپتالوں کے ابھی تک پی سی ون تک تیار نہیں ہو سکے۔

(جاری ہے)

بزدار حکومت نے پنجاب اسمبلی سے 6نئی یونیورسٹیوں کے قیام کے بل پاس کیے،ان 6یونیورسٹیوں کی تعمیرات کا کام تین سال بعد بھی شروع نہیں ہوا، ان یونیورسٹیوں کے قوانین میں بار بار ترامیم اسمبلی سے کرائی جا رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ زراعت کا شعبہ سوچی سمجھی ساز کے تحت تباہ کیا گیا ہے،اگر پنجاب میں وافر مقدار میں گندم اور گنے کی پیدوار ہوئی تو آٹے اور چینی کی قیمت آسمان سے باتیں کیوں کررہی ہی ۔شہبازشریف کے دور میں 30روپے کلو آٹا اور 52روپے کلو چینی ملتی تھی۔عثمان بزدار کے دور میں 80روپے کلو آٹا اور 110روپے کلو چینی مل رہی ہے۔ ماڈل بازار اور سہولت بازاروں میں ایک کلو چینی کے حصول کیلئے شہریوں کی تضحیک کی گئی،ایسی سہولت ہمیں منظور نہیں ،ہاشم صاحب سبسڈی جہانگیرترین،خسروبختیار اور آپ کے چہیتوں کو ملی عوام کو نہیں، ہاشم صاحب پنجاب کی گندم ،آٹا اور چینی کی چوری آپ کی موجودگی میں ہوئی،اور آپ اس میں ملوث ہیں ۔

جنوبی پنجاب کیلئے 35فیصد بجٹ کا حصہ پہلی شہبازشریف نے مقرر بھی کیا اور لگایا بھی،عثمان بزدار نے تین سالوں سے جنوبی پنجاب کے عوام میں مزید محرومیاں پیدا کردی ہیں ۔جنوبی پنجاب کے وزیراعلی کی ترجیحات میں جنوبی پنجاب شامل ہی نہیں ہے۔