چین کا اپنے نئے خلائی سٹیشن تیانگونگ پر اولین عملے کے تین ارکا ن کو بھیجنے کا اعلان

منگل 15 جون 2021 12:54

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2021ء) چین نے اپنے نئے خلائی سٹیشن تیانگونگ   پر اولین عملے کے تین ارکا ن کو بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔   فرانسیسی خبررساں ادارے  نے چینی حکام کے حوالے سے بتایا کہ      لانگ مارچ ۔2 ایف راکٹ  تین خلا بازوں پر مشتمل  شین زہو ۔ 12 خلائی جہاز کو لے کر    جمعرات کو شمال مغربی چین کے صحرا  ئے گوبی میں واقع  اڈے سے  روانہ ہوگا     ۔

منصوبے کے مطابق   تین خلابازوں پر مشتمل عملہ   تیانگونگ  سٹیشن پر تین ماہ  قیام کرے  گا۔                    ہارورڈ اسمتھ سونین سنٹر برائے آسٹرو فزکس کے ماہر فلکیات جوناتھن میک ڈویل نے کہا کہ  اس مشن کا مقصدخلا ئی شٹیشن کو قابل استعمال بنانا اور اس میں تمام آلات کی دستیابی  کو یقینی بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

چینی خلائی ایجنسی کے مطابق  لانگ مارچ راکٹ  جس سے شین زہو کرافٹ منسلک تھا  کو  گزشتہ ہفتے   جیا چوان  سیٹلائٹ لانچ سنٹر  کے  لانچ پیڈ میں منتقل کردیا گیا تھا          ۔

شین زہو -12 تیانگونگ  سٹیشن کے تیانہی  نامی  مرکزی حصے سے  منسلک ہو گا ، جسے 29 اپریل کو مدار میں  بھیجا گیا تھا  اور اس پر گزشتہ ماہ ایک کارگو کرافٹ کے ذریعے  ایندھن ، خوراک اور سامان منتقل کیا گیا تھا ۔تیانگونگ کی تعمیر کو مکمل  کرنے کے لیے آئندہ سال  11 مشنوں روانہ کرنے کا منصوبہ بنا یا گیا ہے جس میں خلائی سٹیشن پر  سولر پینلزنصب کرنا  اور دو لیبارٹری ماڈیولز  کو اس سے  جوڑنا بھی شامل  ہیں۔تکمیل کے بعد چین کے  خلائی سٹیشن تیانگونگ  کا وزن 90 ٹن تک پہنچ جائے گا اور یہ اندازاً دس سال تک کام کرتارہے گا۔

متعلقہ عنوان :