چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی مصری صدر سے ملاقات ،فوجی تعاون،سیکیورٹی،انسداددہشت گردی پر گفتگو

مصری صدرکادہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کااعتراف… جنرل ندیم رضا کی مصری وزیردفاع اورتینوں مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں

منگل 15 جون 2021 13:27

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی مصری صدر سے ملاقات ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضانے دورہ مصر کے دور ان مصری صدرجنرل عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی جس میں فوجی تعاون،سیکیورٹی،انسداددہشت گردی اورعلاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مصری صدرکے پاکستانی مسلح افواج کیلئے نیک جذبات کااظہار کیا ۔

مصری صدر نے کہاکہ مصرپاکستان کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے۔

(جاری ہے)

جنرل ندیم رضا نے کہاکہ پاکستان مصرکیساتھ موجودہ فوجی تعاون کومزیرفروغ دینے کاخواہاں ہے ۔مصری صدرنے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضانے مصری وزیردفاع اورتینوں مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں ،جنرل ندیم رضانے دفاع اورسیکیورٹی امورپربات چیت کے دوسرے راؤنڈکی قیادت کی،جنرل ندیم رضانے انتہاپسندی کے خاتمے اورعلاقائی استحکام کیلئے پاکستان کیکردارپرروشنی ڈالی