کراچی ، مواچھ گوٹھ سے ڈکیتیوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

منگل 15 جون 2021 13:46

کراچی ، مواچھ گوٹھ سے ڈکیتیوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) پولیس کے کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ سے دو ملزمان کو آوان راکٹ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں اسپشل انوسٹی گیشن پولیس نے مواچھ گوٹھ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ڈاکوئوں کے قبضے سے ایک دستی بم، ایک آوان راکٹ، دو ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :