وزیراعظم عمران خان کل سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد کے ہیڈ آفس کا دورہ کرینگے

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاسیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ ، وزیراعظم عمران خان کی آمد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا

منگل 15 جون 2021 13:48

وزیراعظم عمران خان کل سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد کے ہیڈ آفس کا دورہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) وزیراعظم عمران خان کل بدھ کو سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد کے ہیڈ آفس کا دورہ کرینگے ۔تفصیلات یک مطابق وزیراعظم کل بدھ کو سیف سٹی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد جائیں گے۔

(جاری ہے)

،100 موٹرسائیکلوں پرمشتمل نئے ایگل اسکواڈ کا افتتاح کریں گے ،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد وزیراعظم کو سیف سٹی میں توسیع کے حوالے سے بریفنگ دینگے،خصوصی موٹر سائیکل سکواڈ وفاقی دارالحکومت کی پٹرولنگ پر ہوگا۔

اسلام آباد کی سیکورٹی بڑھانے کیلئے ایگل سکواڈ پر 30 کروڑ کی لاگت آئی ہے،وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے منگل کو سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان کی آمد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا،آئی جی پولیس اسلام آباد اور دیگر پولیس افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :