ایک طرف آئی ایم ایف شرائط نہ ماننے کا دعویٰ دوسری طرف قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہیں ، شیری رحمن

ترقیاتی بجٹ کو رشوت کہتے تھے، اس سال اپنے ناراض ارکان میں 900 ارب ترقیاتی بجٹ بانٹے گئے ، نائب صدر پیپلز پارٹی کا بیان

منگل 15 جون 2021 13:48

ایک طرف آئی ایم ایف شرائط نہ ماننے کا دعویٰ دوسری طرف قیمتوں میں اضافے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایک طرف آئی ایم ایف شرائط نہ ماننے کا دعویٰ دوسری طرف قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک طرف آئی ایم ایف شرائط نہ ماننے کا دعویٰ کرتے ہیں، دوسری طرف قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت میں آ کے پیٹرول لیوی ختم کرنے کے دعویدار تھے، اب اس مد میں 610 ارب حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ترقیاتی بجٹ کو رشوت کہتے تھے، اس سال اپنے ناراض ارکان میں 900 ارب ترقیاتی بجٹ بانٹے گئے