وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے انجینئرنگ کونسل میں بھرتیوں کا عمل روکنے کی ہدایت کردی

الیکشن عمل مکمل ہونے تک انجینئرنگ کونسل میں بھرتیوں کا عمل روک دیا جائے، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مراسلہ

منگل 15 جون 2021 13:53

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے انجینئرنگ کونسل میں بھرتیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے انجینئرنگ کونسل میں بھرتیوں کا عمل روکنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کو مراسلہ تحریر کردیا جس میں کہاگیاکہ انجینئرنگ کونسل میں خالی اسامیوں کی بھرتیوں کیلئے اشتہار جاری کیے گئے، پاکستان انجینئرنگ کونسل کی منتخب باڈی کی معیاد ختم ہونے جارہی ہے، پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ مراسلہ میں کہاگیاکہ الیکشن عمل مکمل ہونے تک انجینئرنگ کونسل میں بھرتیوں کا عمل روک دیا جائے۔ ذرائع کے مطاب قوفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے انجینئرنگ کونسل میں بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلیں