پنجاب، ن لیگ میں بڑی بغاوت کا خدشہ

15 اراکین اسمبلی بغاوت کر سکتے ہیں جن میں ایک لاہور کے ایم پی اے بھی شامل ہیں،مذکورہ رہنما حکومت کو بجٹ پاس کرانے کی یقین دہانی کرا چکے ہیں،ویڈیو بھی بن چکی ہے۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 15 جون 2021 13:30

پنجاب، ن لیگ میں بڑی بغاوت کا خدشہ
لاہور (اُردو پوائنٹ،اخبار تازہ ترین، 15جون 2021) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے 15 اراکین صوبائی اسمبلی بغاوت کریں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین گروپ اگر عمران خان کے ساتھ رہتا ہے تو پھر اپوزیشن اس پوزیشن میں ہی نہیں ہو گی کہ بجٹ روک سکے۔پیپلز پارٹی بہت باتیں کرتی ہے لیکن کیا 6 آدمیوں سے بجٹ روکا جا سکتا ہے۔

ن لیگ نے بھی بجٹ روکنے کی کوشش نہیں کی۔شریف فیملی کا اس وقت کوئی بھی شخص گرفتار نہیں ہے۔میری اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے پندرہ اراکین صوبائی اسمبلی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے مل چکے ہیں اور انہیں یقین دہانی کروا چکے تھے کہ ووٹ آپ کی امانت ہے۔ضرورت پڑی تو ہم اجلاس میں ہی نہیں جائیں گے اور جائیں گے تو آپ کا بجٹ پاس ہو گا۔

(جاری ہے)

چوہدری سرور سے ملاقات کرنے والوں میں لاہور کے بھی ایک ایم پی اے شامل ہیں،اس ملاقات کی ویڈیو بھی ہو گی۔

۔دوسری جانب ن لیگی ناراض ایم پی اے جلیل شرقپوری نےاسمبلی میں الگ نشستیں مانگ لیں ۔ مسلم لیگ ن کے ناراض ایم پی اے جلیل شرقپوری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ ایوان میں الگ نشستیں الاٹ کی جائیں۔ اصولی اختلافات کی بنیاد پر ن لیگ کے ساتھ بیٹھنا مناسب نہیں، اس لیے مجھے اور ہم خیال ساتھیوں کو الگ نشستیں الاٹ کی جائیں۔

واضح رہے ایم پی اے جلیل شرقپوری مسلم لیگ ن کی پارٹی قیادت نوازشریف کے بیانیئے سے اختلاف رکھتے ہیں۔ جس کی وجہ سے پارٹی ارکان اسمبلی اور ان کے درمیان ایوان میں گلے شکوے اور تلخ کلامی بھی ہوچکی ہے۔ انہوں نے ن لیگی قیادت کے مزاحمتی بیانیئے پر اپنی پریس کانفرنس میں واضح کہا تھا کہ نواز شریف زرداری اور مولانا فضل الرحمن ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں انکو اس اقدام سے روکنے کے لیے سختی کرنی چاہیے۔