پی ٹی ایم رہنما علی وزیر نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی

منگل 15 جون 2021 14:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم)کے رہنما علی وزیر نے ملک مخالف سرگرمیوں اور دہشگردی کے مقدمہ میں ضمانت کے لیئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں علی وزیر نے موقف اپنایا کہ کئی ماہ سے جیل میں ہوں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ اور انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ علی وزیر کیخلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں مقدمہ درج ہے۔