عالمی بلڈ ڈونرزڈے کے حوالے سے جھنگ پولیس کے زیراہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

بلڈ کیمپ میں پولیس افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد نے تھیلیسیمیا، کینسر اور ہیمو فیلیاکے مریضوں کیلئے خون عطیہ کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 15 جون 2021 14:25

عالمی بلڈ ڈونرزڈے کے حوالے سے جھنگ پولیس کے زیراہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ ..
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان حیدر کانواں) بلڈ کیمپ میں پولیس افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد نے تھیلیسیمیا، کینسر اور ہیمو فیلیاکے مریضوں کیلئے خون عطیہ کیا جھنگ  انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کی ہدایت پر عالمی بلد ڈونرز ڈے کے حوالے سے جھنگ پولیس کی طرف سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، پولیس افسران کی کثیر تعداد نے خون کے عطیات دئیے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بلڈ ڈونرزڈے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جھنگ میں بلڈ ڈونرز ڈے کے حوالے سے خون عطیہ کرنے کیلئے کیمپ کا انعقاد کیا گیاجہاں سندس فاونڈیشن کی طرف سے تھیلیسیمیا، کینسراور ہیمو فیلیا کے مریضوں کیلئے خون کے عطیات جمع کئے گئے۔

(جاری ہے)



بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولیس افسران کی مکمل سکریننگ کی گئی اور سکریننگ کے بعد پولیس افسران نے خون عطیہ کیا۔

ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک نے پولیس لائن میں منعقدہ کیمپ کادورہ کیا اور خون کا عطیہ دیا، اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ خون کا عطیہ دینا انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے،

جس نے ایک شخص کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی اور ہم بحیثیت مسلمان انسانی زندگی کے تحفظ کیلئے تمام تر قربانیاں دیتے رہینگے اور آج بلڈ ڈونرز کے عالمی دن کے موقع پر ہم خون کے عطیات دے کر صحت مند معاشرے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک نے ضلع بھر کے افسران و جوانوں کو اس مہم میں بڑھ چرھ کر حصہ لینے پر خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :