ٹیکس فری بجٹ سے معاشی سرگرمیاں تیز ہونگی‘ میاں کامران سیف

ارب کے ٹیکس ریلیف ،کاروبار کیلئی40ارب کے پیکیج سے صوبہ صنعتی ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا

منگل 15 جون 2021 15:56

ٹیکس فری بجٹ سے معاشی سرگرمیاں تیز ہونگی‘ میاں کامران سیف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) وائس آف ٹریڈرز کے چیئرمین میاں کامران سیف نے پنجاب ٹیکس فری بجٹ کو متوازن اور تاجر دوست بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس فری بجٹ سے معاشی سرگرمیاں تیز ہونگی ، پنجاب حکومت نے عوام دوست سرپلس ٹیکس فری بجٹ پیش کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں ،بجٹ سے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہونگی اور انہیں ریلیف ملے گا۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ اس سے قبل وفاقی بجٹ بھی تاجروں کیلئے مفید بجٹ ہے کوئی نیا ٹیکس شامل نہیں کیا گیا زیادہ تر آئٹمز پر کسٹم و ریگولیٹر ڈیوٹیز ختم کی گئیں ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا گیا انکم ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی طرف سے ہراساں کرنے کے اقدامات کو ختم کرنا دیرینہ مطالبہ تھا اب فیصلہ تھرڈ پارٹی کرے گی جو اچھا فیصلہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختلف ٹیکسوں کی شرح میں کمی سے پیداواری لاگت میںکمی سے مہنگائی میں بتدریج کمی ہو گی۔

صدر وائس آف ٹریڈرز عاصم مغل نے کہا کہ پنجاب کا ٹیکس فری سرپلس بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔جنرل سیکرٹری رانا ریاض نے کہا کہ پنجاب بجٹ میں151 ارب کے ٹیکس ریلیف اور کاروبار کیلئی40ارب کے پیکیج سے صوبہ صنعتی ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا اور پنجاب کی صنعتی ترقی کا ویژن پائیہ تکمیل کو پہنچے گا،کاروبار میں اضافہ سے ملازمتوں کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے اور صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔