وکلاء کی سہولت کے لیے بارز میں الیکٹرانک سکرینز کی تنصیب کی منظوری

منگل 15 جون 2021 15:40

وکلاء کی سہولت کے لیے بارز میں الیکٹرانک سکرینز کی تنصیب کی منظوری
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2021ء) سینئر جج لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ جسٹس علی باقر نجفی نے وکلاء کی سہولت کے لیے  بارز میں الیکٹرانک سکرینز کی تنصیب کی منظوری دے دی ۔ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے صدر سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے بتایاکہ انہوں نے  سینئر جج لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ جسٹس علی باقر نجفی سے ملاقات کر کے راولپنڈی میں ای کورٹ کے شروع کرنے پرمبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے صدر سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ  نے لاہور اور ملتان کے بعد راولپنڈی میں ای کورٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو وکلا اور عوام کیلئے سہولت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وکلا کی سہولت کے لئے ہائیکورٹ بار میں بھی ڈیجیٹل سکرین آویزاں کی جائے۔جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے بار رومز میں الیکٹرانک سکرینز نصب کرنے کی تجویز منظور کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی بنچ کی تمام کورٹ رومز میں بھی سکرینزآویزاں کر کے مقدمات کی سماعت کوآسان بنایا جائے گا۔