فیصل آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 7اشتہاریوں سمیت 28 جرائم پیشہ افراد گرفتار

منگل 15 جون 2021 15:41

فیصل آباد  میں 24گھنٹوں کے دوران 7اشتہاریوں سمیت 28 جرائم پیشہ افراد گرفتار
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2021ء) فیصل آباد پولیس نے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 7اشتہاریوں سمیت 28 جرائم پیشہ افرادکو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میں پولیس نے منشیات فروشوں کے  کارروائیوں کے دوران  8 منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 106 لیٹر شراب جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 9 ملزمان کو  گرفتار کرکے6پسٹل، 2 رائفل،  ایک  کاربین اور متعدد گولیاں برآمدکی  ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جوا مافیاکے خلاف کارروائی کرکے 4قمار بازوں  کو گرفتار اور داؤ پر لگی 3350 روپے کی رقم برآمد کی گئی ہے۔  ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔