پاکستان میں سینما ہالز جلد کھلنے کا امکان، ممکنہ تاریخ بتادی گئی

کورونا کی موجودہ صورتحال میں سینما 30 جون تک کُھل سکتے ہیں، سینما کھولنے کا حتمی فیصلہ این سی اوسی کرے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس

Sajid Ali ساجد علی منگل 15 جون 2021 16:04

پاکستان میں سینما ہالز جلد کھلنے کا امکان، ممکنہ تاریخ بتادی گئی
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 15 جون 2021ء ) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے کے بعد سینما ہالز جلد کھلنے کا امکان پیدا ہوگیا، ممکنہ تاریخ بتادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سینما جلد کھلنے کا امکان ہے ، کورونا کی موجودہ صورتحال میں سینما 30 جون تک کھل سکتے ہیں ، سینما کھولنے کا حتمی فیصلہ این سی اوسی کرے گی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر ماہرین نے بریفنگ دی، الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ، لاکھوں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بنائی جانی ہیں ، تاہم الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مینوفیکچرنگ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی سیاست کا لازمی جزو سمجھتے ہیں ، احسن اقبال نےکہا اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی مسائل کا کیا ادراک ہوگا ، احسن اقبال کی تمام قیادت خودبیرون ملک بیٹھی ہے ، مسلم لیگ ن ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی ہے ، ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی نے ملک کو لوٹا ، گوالمنڈی میں پٹھو گرم کھیلنے والے لندن میں پولو دیکھ رہے ہیں، شہبازشریف کیسزکی روزانہ کی بنیادپرسماعت ہونی چاہیے، کیسز بنتے ہیں اور 6،6 ماہ تاریخ نہیں ملتی ، جب کہ نیب کا قانون 30 دن میں فیصلے کرنے کی بات کرتاہے ، نوازشریف بغیر ضمانت باہر گئے جس پر لوگوں کو دکھ ہے ، دبئی ،کینیڈا اور فرانس منظم طریقے سے پیسہ باہر جاتاہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سینٹر سے صوبوں کو اربوں روپے جاتے ہیں ، لوگ کہتے ہیں کراچی کو اس کا حق نہیں مل رہا ، گھوٹکی ، لاڑکانہ سندھ کے دیگر شہروں کا بھی برا حال ہے، وفاقی ترقیاتی بجٹ کے پیسے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا، کیوں کہ کراچی میں نالے بھی وفاقی حکومت کو صاف کرانے پڑتے ہیں ، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت پانی کے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔